4 اپریل، 2026، 9:57 PM

ایران اور حزب اللہ کا میزائل حملہ، صہیونی وزارت دفاع کا دفتر نشانہ

ایران اور حزب اللہ کا میزائل حملہ، صہیونی وزارت دفاع کا دفتر نشانہ

ایران اور حزب اللہ کے حملوں میں صہیونی وزارت جنگ اور فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج اور حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملہ کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی طرف سے میزائل تل ابیب کے نزدیک وزارت جنگ کے کمانڈ سنٹر کے قریب گرا۔

اسی دوران لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی شہر عکا میں گولانی بریگیڈ کے دفاتر پر خودکش ڈرون حملہ کیا۔ حزب اللہ نے کفر شوبا کے پہاڑوں میں موضع السماقہ کے قریب فوجی ٹھکانوں کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ لبنان سے داغا گیا ایک میزائل صوفد کے صنعتی علاقے میں ایک عمارت پر براہ راست لگا۔

اسرائیلی ذرائع نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے نئے میزائل حملوں کے بعد شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت دی گئی۔ حیفا، الجلیل سفلی اور نہاریا میں خطرے کی سائرن بجائی گئیں۔ یرعون، کرمل، کریوت اور الجلیل مغربی علاقوں میں بھی خطرے کی سائرن سنائی دی۔

حیفا، کرمل، کریوت اور شمالی اسرائیلی علاقوں میں لگاتار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ایران اور لبنان سے میزائل و ڈرون حملوں کے دوران شمالی علاقوں اور وادی عارہ میں بھی خطرے کی سائرن بجائی گئیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایران کی طرف سے 600 سے زائد میزائل اور 765 ڈرون اسرائیل کی طرف داغے جاچکے ہیں۔

News ID 1938752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha